Friday, April 26, 2024

لیہ ، 22سالہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی

لیہ ، 22سالہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی
April 17, 2019

لیہ ( 92 نیوز) لیہ کی رہائشی 22 سالہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہر پی کر خودکشی کر لی۔

جنوبی پنجاب میں زہر خورانی  کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی زہر پی کر ایک خاتون نے موت کو گلے لگا  لیا۔

لیہ کی رہائشی 22 سالہ شاہین نے گھریلو ناچاقی پرزہر  پی لیا ، شاہین بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان  لایا گیامگرزہر جسم میں پھیلنے کے سبب جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔