Friday, May 17, 2024

لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں ، فردوس عاشق اعوان

لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں ، فردوس عاشق اعوان
December 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرورہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا ٹویٹ میں  کہنا تھا کہ ملکی سیاسی احتجاج ٹھیکے پران کے رہبرمولانا اورہمنواؤں کے سپرد ہے،  دولت اورخود کوبچاؤ پلانز اورسازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پرکاربند ہیں، عوام کو مائنس کرنیوالے سازشوں سے خودکودوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑرہے ہیں،اب مائنس کا شورمچانے کے بجائے قوم کولوٹی گئی دولت واپس کردیں۔