Friday, April 26, 2024

لیگی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا کے والد کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

لیگی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا کے والد کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج
November 27, 2020

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے شاہ نواز رانجھا کے خلاف جعلسازی سے پراپرٹی انتقالات فیس کی مد میں خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔

اس سے قبل لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔

حسن نواز رانجھا نیشنل بینک بھاگٹانوالہ کے لاکھوں روپے کے نادہندہ ہیں، بینک انتظامیہ نے ریکوری کیلئے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔ بار بار طلبی کے عدالتی حکم کے باوجود وہ عدالت حاضر نہیں ہو رہے تھے۔