Saturday, April 27, 2024

لیگی رہنماء طلال چودھری لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج

لیگی رہنماء طلال چودھری لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج
September 26, 2020
لاہور (92 نیوز) لیگی رہنماء طلال چودھری لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق طلال چودھری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال لائے گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق طلال چودھری پر کچھ افراد نے تشدد کیا جس سے ان کے سر اور کمر پر چوٹیں آئیں، طلال چودھری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چودھری کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ طلال چودھری کو زیادہ چوٹیں آنے پر لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔