Friday, April 26, 2024

لیگی رہنماء انجنیئر امیر مقام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دوسری بار طلب

لیگی رہنماء انجنیئر امیر مقام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دوسری بار طلب
February 18, 2020
 پشاور (92 نیوز) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے لیگی رہنماء انجنیئر امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دوسری بار طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق امیرمقام کو نیب خیبرپختونخوا نے 24 فروری کو دن گیارہ بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے۔ نیب خیبرپختونخوا امیر مقام کا بیان ریکارڈ کرے گا اور ان سے اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ ہو گی۔ لیگی رہنماء انجنیئر امیر مقام کو اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں بھی نیب نے طلب کیا تھا۔