Saturday, April 20, 2024

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
January 14, 2020

 اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ سے منظوری کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف پر اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنانے کا الزام ہے۔ میاں جاوید لطیف کا حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڈھ ایکڑ تک بڑھ گیا۔ سیاست میں آنے کے بعد ان کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ۔ درجنوں اثاثے اہلخانہ کے نام پر ہیں

ادھر فردوس عاشق نے مریم نواز کا نام ایک اور کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے کی تردید کر دی اور کہا آج کابینہ اجلاس میں مریم نواز کا ذکر ہی نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔