Tuesday, April 16, 2024

لیگی رہنما ظفر علی شاہ کاعمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

لیگی رہنما ظفر علی شاہ کاعمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان
July 5, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ سید ظفر علی شاہ نے کہا اپنی زندگی کے آخری حصے میں مذہبی اور سیاسی فرض ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میری زندگی کا آخری سیاسی فیصلہ ہوگا، اب سے آپ میرے قائد ہیں۔ لیگی رہنما ظفر علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر عمران خان نے کہا کل نوازشریف کا فیصلہ آنا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں میرا انتظار کیا جائے۔ نوازشریف آپ بیشک نہ آئیں آپ فیصلہ اخباروں میں پڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا جب آپ پاکستان آئیں گے تو اڈیالہ جیل آپ کا منتظر ہو گی۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا نوازشریف آئیں یا نہ آئیں لیکن اپنے متعلق فیصلہ اخبار میں پڑھ لیں۔ انہوں نے کہا اڈیالہ جیل سابق وزیراعظم کی منتظر ہے۔