Saturday, April 20, 2024

لیگی رہنما رانا ثناء اور ان کے خاندان کے کروڑوں مالیت کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے

لیگی رہنما رانا ثناء اور ان کے خاندان کے کروڑوں مالیت کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے
August 11, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) لیگی رہنما رانا ثناء کے منشیات کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سابق صوبائی وزیر قانون اور ان کے خاندان کے کروڑوں مالیت کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ، ان کے خاندان اور دو قریبی ساتھیوں کے کروڑوں مالیت کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔ وزارت انسداد منشیات تحریری حکم پر ڈپٹی کمشنر نے اثاثے منجمد کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسداد منشیات کے مطابق رانا ثناء اور فیملی ممبران کے اثاثے منشیات فروشی کو تحفظ دیکر بنائے جانے کے شواہد ملے ہیں۔ رانا ثناء کے نام پر 3 پلاٹ، 15 دکانیں، اہلیہ نبیلہ ثناء کے نام پرایک پلاٹ، 5 دکانیں، بیٹی اور داماد کے نام پر 4 پلاٹ، 11 دکانیں ہیں جبکہ 6 دکانیں اور 2 کمرشل پلاٹ رانا ثناء اور بیوی کے مشترکہ نام پر ہیں۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے بھائی اور والدہ کے نام پر 2 گھر، بیوی کے رشتہ دار کے نام پر ایک ہے۔ وزارت انسداد منشیات نے ان جائیدادوں کی خرید و فروخت روکنے اور رانا ثناء کے 2 قریبی ساتھیوں کی ملکیتی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔