Friday, March 29, 2024

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری
June 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دیدی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں خواجہ سعد رفیق ، پاکستان ریلویز کے افسران اور دیگر، مظفر علی رانجھا، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، نورالامین مینگل سابق ڈی سی او فیصل آباد، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے افسران، سٹی ڈسٹرکٹ حکومت فیصل آباد کے افسران ، میسرز یڈ کے بی ریلائیبل ، چوہدری شیر علی سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد اور دیگر کے خلاف نیب انکوئریوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں محمد یاسین سابق تحصیل ناظم، غزالہ شاہین دختر محمد یاسین، سابق رکن صوبائی اسمبلی، غلام مرتضیٰ، اعظم سہیل اور دیگر کے خلاف مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے۔ نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پرجب کہ اپنے قیام سے اب تک 814  ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمد کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔