Sunday, April 28, 2024

لیگی رہنما خواجہ آصف نیب لاہور آفس میں پیش

لیگی رہنما خواجہ آصف نیب لاہور آفس میں پیش
July 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف نیب لاہور آفس میں پیش ہو گئے۔ خواجہ آصف کو ہاؤسنگ سوسائٹی کو زمین کی فروخت کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ۔ نیب لاہور نے خواجہ آصف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ اس سے قبل 26 جون کو انہیں طلب کیا گیا لیکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما پرہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے خواجہ آصف سے ان کی اور اہلخانہ کی جانب سے سوسائٹی میں کی گئی انویسٹمنٹ سے متعلق سوالات تیار کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے سوسائٹی  انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کی۔ ذرائع نے بتایا خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت ہی نہیں کی ۔ اس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادہ بھی شامل ہیں۔