Thursday, May 9, 2024

لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ، ذرائع

لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ، ذرائع
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری وفاقی کابینہ کوارسال کی تھی۔ احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔ احسن اقبال کا پاسپورٹ نیب پہلے ہی تحویل میں لے چکا ہے۔ احسن اقبال پر نارووال سپورٹس سٹی میں قومی خزانے کو 3 ارب میں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب نے 23 دسمبر 2019 کو لیگی رہنما کو تفتیش کے لئے گرفتار بھی کیا تھا۔