Thursday, April 25, 2024

لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے میں اہم پیشرفت، غوث علی شاہ نے 7جون کو اجلاس کیلئے سیاسی رہنماﺅں کو دعوت دیدی

لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے میں اہم پیشرفت، غوث علی شاہ نے 7جون کو اجلاس کیلئے سیاسی رہنماﺅں کو دعوت دیدی
May 31, 2015
لاہور (92نیوز) ملکی سیاست میں اہم پیشرفت، مسلم لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے کیلئے سات جون کو کراچی میں غوث علی شاہ کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ غوث علی شاہ نے اعجاز الحق، حامد ناصر چٹھہ، سلیم سیف اللہ، سردار عتیق اور ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر لیگی دھڑوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ہے اور اس سلسلے میں چوہدری شجاعت کو بھی دعوت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام رہنماﺅں نے اجلاس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔