Friday, September 20, 2024

لیگی حکومت نے بغیر کسی معیار کے691لوگوں کو پی آئی اے میں بھرتی کیا

لیگی حکومت نے بغیر کسی معیار کے691لوگوں کو پی آئی اے میں بھرتی کیا
March 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)موجود حکومت نے پیپلزپارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا، ڈھائی سالوں کے دوران مسلم لیگ کی حکومت نے بغیر کسی معیار کے 691لوگوں کو پی آئی اے میں بھرتی کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق بدنام جو ہونگے تو کیا نام نہیں ہو گا جب حکومت میں نہیں تھے تو مسلم لیگ یہ الزام لگاتی رہی ہے کہ پیپلزپارٹی نے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے جیسے ہی اقتدار ملا تو ن لیگ بھی پیپلزپارٹی کی ڈگر پر چل نکلی، خسارے پر چلنے والے ادارے پی آئی اے کے حالات درست کیا کرتے کہ 691افراد مزید بھرتی کر لیے، پی آئی اے بھرتی سکینڈل کی خصوصیات یہ بھی ہے کہ ٹیکنیکل نشستوں کے لیے میٹرک، ایف اے اور بی اے پاس افراد کو نوکریاں بانٹی گیئں ، جب حکومت ایسا کمال کرے گی پھر سروس لاجواب ہو گی، نائنٹی نیوز کو حاصل دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے 691افراد کو چپکے سے بھرتی کر لیا ہے جبکہ حکومت کے کرتا دھرتوں کو یہ علم تھا کہ قومی ائیر لائن پر ملازمین کے اضافی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت نے سال 2013میں 255اورسال 2015میں 235افراد کو بغیر کسی میرٹ کے بھرتی کیا گیا جبکہ سینئر ٹیکنیشنز کے عہدوں پر انٹر میڈیٹ اور میٹرک پاس لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔