Friday, April 19, 2024

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مذاکرات کامیاب ، ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مذاکرات کامیاب ، ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا
October 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر  لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اسلام آباد میں ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈی چوک سے دھرنا ختم کر دیا ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کردہ حکومتی کمیٹی نے لیڈی ہیلتھ ورکرزسے مذاکرات کیے ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کے جائزے کےلیے بین الصوبائی کمیٹی قائم ہوگی جو تمام ایشوز پر سفارشات پیش کرے گی۔

مذاکرات کے بعد وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان ڈی چوک پہنچے اورمعاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور نے کہا کہ بہت مشکلات جھیل کر آئی تھیں ، کنٹینرز دیکھ کر بہت غصہ آیا ، مطالبات کی منظوری کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے ، 3ماہ کا وقت ملنا بڑی کامیابی ہے ، امید ہے مسائل حل ہو جائیں گے۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد ڈی چوک میں رکھے کنٹینرز اٹھا لیے گئے۔