Sunday, September 8, 2024

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے اور مستقلی کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے اور مستقلی کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا
August 11, 2015
کراچی(92نیوز)لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنےاورمستقلی کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینا  کام آگیا سندھ حکومت نے مطالبات مان لیئے ۔ پہلی تاریخ سے تنخواہیں بحال ہونے کی خوش خبری بھی سنا ڈالی ۔ تفصیلات کےمطابق اپنے حق کے لیئے نعرے لگاتی یہ ہیں لیڈی ہیلتھ ورکرز  جنہوں نے احتجاج کے لیئے رخ کیا کراچی پریس کلب کا،مٹھی بھر خواتین کو آنے جانے سے روکنے کے لیئے پولیس بھی حرکت میں آگئی پریس کلب کے اطراف لگادیئے کنٹینرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز تمام تر رکاوٹیں عبور کر کے پہلے پہنچی ہائی کورٹ اور پھر رخ کیا سندھ اسمبلی کا جہاں ایک بار پھر پولیس آڑے آگئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ان کو  نہ صرف مستقل کیا جائے بلکہ تنخواہوں کی ادائیگی  بھی کی جائے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج نے طول پکڑا تو صوبائی سینئر وزیر نثار کھوڑو اور جام مہتاب مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔ دونوں رہنماؤ ں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی باقاعدہ فراہمی کی  خوش خبری سناتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کل مذاکرات کے لیئے بلا لیا ۔ احتجاج کے دوران گرمی سے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز بے ہوش ہو گئیں جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، حکومتی یقین دہانی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنا احتجاج ختم  کر کے پر امن منتشر ہوگئیں ۔