Thursday, April 25, 2024

لیڈی گاگا جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ‏

لیڈی گاگا جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ‏
November 2, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) نامور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا جلد ہی اپنے مداحوں کو فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ، بلیک ویڈیو پر بننے والی اس کرائم تھرلر فلم میں لیڈی  گاگا مرکزی کردار نبھائیں گی ۔ لیڈی گاگا کا نام کانوں میں پڑتے ہی ان کے عجیب وغریب حلیے اور گانوں کا خیال ذہن میں آتا ہے ، لیکن ہالی ووڈ کی اس صف اول کی گلوکارہ میں ایک بڑی اداکارہ بھی چھپی بیٹھی ہے ، جسے انہوں نے گزشتہ برس ریلیز ہونیوالی اپنی فلم  اے استار از بورن کے ذریعے بڑے پردے پر ظاہر کیا تھا۔ لیڈی کے مداح اب انہیں نئی کرائم تھرلر فلم میں اٹلی کے ایک بڑے فیشن ہاؤس کے مقتول مالک کی بیوہ پیٹریزیا ریگیانی کا کردار نبھاتے دیکھیں گے ، بلیک ویڈو کے نام سے  مشہور ہونیوالی پیٹریزیا کو خاوند کے قتل کے جرم میں  18 سال قید کی سزا کاٹنی پڑی تھی ۔ فلم کا نام ابھی حتمی نہیں کیا گیا ، لیڈی گاگا نے گزشتہ برس گلوکاری کو خیرباد کہتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھاتھا۔