Tuesday, April 23, 2024

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے
August 31, 2019
لندن ( 92 نیوز)  برطانیہ کی ہر دل عزیز شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے ،وہ  آج ہی کے دن 1997میں  ایک ٹریفک حادثے میں دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں ۔ دلکش،دل نشیں،مہربان شہزادی ڈیانا کو اپنے کروڑوں چاہنے والوں سے بچھڑے 22برس بیت گئے،  ڈیانا فرانسس نے 1961میں سینڈرنگھم  کے ممتاز اسپنسر خاندان کے ہاں جنم لیا ،29جولائی 1981کو  وہ  پرنس چارلس کی شریک حیات بنیں اور انہیں پرنسز  آف ویلز کا شاہی لقب ملا ۔ ڈیانا اور پرنس چارلس کے ہاں دو شہزادوں ولیم اور ہیری کی پیدائش ہوئی ،  شادی کے بعد لیڈی ڈیانا دنیا بھر میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور ہوئیں۔ ڈیانا کئی خیراتی اداروں کی سرپرستی کرتی تھیں، وہ دکھی انسانوں کی دل جوئی کیلئے دنیا کے ہر کونے میں گئیں   ،  شوکت خانم کینسر اسپتال کیلئے عطیات جمع کرنے کی غرض سےلیڈی ڈیانا دوبار پاکستان بھی آئی تھیں ۔ [caption id="attachment_238462" align="alignnone" width="289"]لیڈی ڈیانا ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز برطانیہ ‏ لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے ‏[/caption] لیڈی ڈیانا کی عائلی زندگی  کے آخری دو تین سال بہت دکھ بھرے رہے،وہ پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کے افئیر سے بہت اپ سیٹ ہوئیں جس کا نتیجہ دونوں کے درمیان 28اگست 1996کو  طلاق کی صورت سامنے آیا۔ علیحدگی کے بعد لیڈی ڈیانا نے بھرپور عوامی زندگی گزاری ،انکا نام پاکستانی نژاد ڈاکٹرحسنات خان کیساتھ جوڑا  گیا۔ 31اگست 1997کو لیڈی ڈیانا پیرس میں اپنے دوست ڈوڈی الفائد کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں،انکی آخری رسومات میں لاکھوں افراد شریک ہوئے اور دنیا بھر میں انکی موت کا سوگ منایا گیا۔