Wednesday, May 8, 2024

لیڈی وارڈن اغوا کیس میں چھے افراد کے خلاف مقدمہ درج، دو گرفتار

لیڈی وارڈن اغوا کیس میں چھے افراد کے خلاف مقدمہ درج، دو گرفتار
April 27, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور سے اغوا ہونے والی خاتون ٹریفک وارڈن کو نامعلوم افراد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ افرا سعید کے مطابق اسے دیور نے جائیداد کے تنازعے پر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے سسر سمیت  دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ شمالی چھائونی سے اغوا ہونے والی خاتون ٹریفک وارڈن افرا سعید کو نامعلوم افراد صبح سویرے کرول گھاٹی کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے جسے طبی امداد کے لیے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال پہنچایا  گیا جہاں اس نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اسے دیور غلام مرتضی نے جائیداد کے تنازعے پر آفس سے گھر جاتے ہوئے اغواء کیا اور گاڑی میں نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کر دیا۔ افرا کے اہلخانہ نے سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ انہیں ملزمان سے جان کا خطرہ ہے۔ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ افرا کے بھائی سلیمان کے مطابق اس کا بہنوئی انتقال کر چکا ہے اور دیور نے پراپرٹی پر قبضے کے لیے افرا کو اغواء کیا۔ افرا کے بیان بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور چھے ملزمان جن میں دیور غلام مرتضیٰ، سسر محمد اکرم، اسماعیل، بلال، مجاہد حسین اور عامر شامل ہیں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ دو ملزمان سسر محمد اکرم اور داماد اسماعیل کو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔