Monday, September 16, 2024

لیڈی ایچ سن ہسپتال کی اکلوتی لفٹ ناکارہ‘ مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج

لیڈی ایچ سن ہسپتال کی اکلوتی لفٹ ناکارہ‘ مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج
April 11, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے لیڈی ایچی سن ہسپتال کی اکلوتی ناکارہ لفٹ نے مریضوں کو مشکل سے دوچار کر دیا۔ ڈاکٹرز اور لواحقین کے احتجاج کے باوجود انتظامیہ بے حسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں گائنی کے سب سے بڑے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں مریضوں کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں۔ بالائی منزل کے لیے استعمال ہونیوالی لفٹ کئی ماہ سے خراب پڑی ہے جس کا خمیازہ خواتین مریضوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے جنھیں آپریشن کے بعد لواحقین وہیل چئیر سمیت اٹھا کر وارڈ تک لانے جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق لفٹ کا مسئلہ ایک طرف ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور وارڈز میں ایک بستر پر دو دو خواتین مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ ناقص سکیورٹی انتظامات نے الگ سے پریشانی پیدا کر رکھی ہے۔ اس معاملے پر انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر کبھی نوٹس لینا گوارا نہیں کیا۔