Thursday, May 9, 2024

لیونل میسی کے تاریخی بوٹ 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ میں نیلام

لیونل میسی کے تاریخی بوٹ 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ میں نیلام
April 30, 2021

بارسلونا (92 نیوز) عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائنی فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے تاریخی بوٹ 1لاکھ 25ہزارپاؤنڈ میں نیلام ہوگئے۔

میسی کے اِن بوٹوں کی پاکستانی روپوں میں قیمت 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ میسی نے یہ بوٹ پہن کر بارسلونا کی جانب سے سب سے زیادہ 644 گولز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

نیلامی سے ملنے والی رقم خیراتی اداروں کو دی جائے گی۔