Tuesday, May 7, 2024

لیونل میسی کی ٹیکس فراڈ سے بچنے کی اپیل مسترد

لیونل میسی کی ٹیکس فراڈ سے بچنے کی اپیل مسترد
June 11, 2015
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا ہسپانوی عدالت نے فٹبالر کی اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا کی ہائی کورٹ نے میسی کی ٹیکس فراڈ سے بچنے کی اپیل رد کر دی ہے جس کے بعد انہیں اور ان کے والد کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چار بار دنیا کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے ارجنٹائنی فٹبالر اور ان کے والد جارج ہوریشیو میسی پر دوہزار تیرہ میں چار ملین یورو کے ٹیکس فراڈ کا الزام لگا تھا۔ میسی کے والد کا استدلال تھا کہ ان کا بیٹا کم عمری کے باعث ٹیکس کے زمرے میں نہیں آتا،اس کے باوجود انہوں نے فراڈ کی رقم اور اس پر لگنے والے سود کا حساب لگا کر پانچ ملین یورو رضا کارانہ طور پرحکومت کو ادا کر دیئے تھے لیکن اس کے باوجود مقدمے سے ان کی جان نہیں چھوٹ سکی۔