Friday, April 26, 2024

لیونل میسی کا بارسلونا فٹبال کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ

لیونل میسی کا بارسلونا فٹبال کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ
September 5, 2020
بیونس أئرس (92 نیوز) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ اسٹارفٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا فٹبال کلب کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیونل میسی نے گزشتہ ہفتے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا سے علیحدگی اختیارکرنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ میسی 2004 سے بارسلونا کی نمائندگی کرتے آرہے تھے۔ ذرائع کے مطابق لیونل میسی نے قانونی موشگافیوں سے بچنے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ بارسلونا کے ساتھ میسی کا معاہدہ اگلے سال تک کا ہے، جس کے مطابق اگر کوئی اور کلب میسی کو خریدنا چاہے تو اس کے لیے انہیں 70 کروڑ یورو ادا کرنا ہوں گے۔ لیونل میسی کے والد اوربھائی بھی بارسلونا کلب سے ان کا تنازع ختم کرنے کیلئے متحرک تھے۔ لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔