Thursday, April 18, 2024

لیونل میسی چھٹی بار یورپین گولڈن شو ایوارڈ حاصل کرنیوالے فٹبالر بن گئے

لیونل میسی چھٹی بار یورپین گولڈن شو ایوارڈ حاصل کرنیوالے فٹبالر بن گئے
October 16, 2019
لندن (92 نیوز) فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی چھٹی بار یورپین گولڈن شو ایوارڈ حاصل کرنیوالے فٹبالر بن گئے ۔ انہیں دو ہزار اٹھارہ ،انیس ڈومیسٹک سیزن کے دوران بہترین کارکردگی پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان لیونل میسی ڈومیسٹک سیزن میں اسپینش کلب بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گولڈن شو ایوارڈ سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے ۔ میسی نے گزشتہ سیزن  میں  36 گول کیے تھے۔ لالیگا 2019 کے فائنل میں میسی کے واحد گول کی بدولت بارسلونا چیمپئن  کا ٹائٹل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ میسی نے مسلسل تیسری بار یورپین گولڈن شو ایورڈ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک شاندار تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔