Tuesday, April 23, 2024

لیونل میسی نے کیرئیر کا 700 میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

لیونل میسی نے کیرئیر کا 700 میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
November 28, 2019
بارسلونا ( 92 نیوز)   ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی  نے بارسلونا کی جانب سے  کیرئیر کا 700واں میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ لیونل میسی  نے اپنا 700واں میچ بورشیا ڈورٹمنڈ کیخلاف کھیلا ،چیمپئنز لیگ کے اس میچ میں وہ خود تو کوئی گول نہ کرسکے تاہم میسی کے شاندار پاسز پر لوئس سواریز اورانٹوئن گریز مین  نے گول اسکور کیے ۔ بارسلونا نے بورشیا ڈورٹمنٖڈ کو تین ایک سے شکست دی ۔اس جیت کے ساتھ ہی بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا  ہے۔