Friday, April 26, 2024

لیونل میسی فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اڑے

لیونل میسی فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اڑے
September 24, 2019
برلن ( 92 نیوز) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی  نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ،  اسٹار فٹبالر نے فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، خواتین کیٹیگری میں امریکا کی ریپینو بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ فٹبال کے ہیرو لیونل میسی نے فٹبال پر ایک بار پھر حکمرانی کا تاج اپنے سر سجا لیا، اسٹار فٹبالر لونل میسی نے فیفا پلیئر آف ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ سال کے بہترین کھلاڑیوں  کی لسٹ میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر  کرسچیانو رونالڈو، اور ہالینڈ کے ورجل وین ڈجک شامل تھے، لیونل میسی نے دونوں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے  سال 19-2018 میں  شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اپنی قومی ٹیم ارجنٹینا اور کلب ٹیم بار سلونا کی جانب سے 58 میچز میں حصہ لیا اور 54 گول  اسکور کیے۔ لیونل میسی نے چھٹی بار فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ خواتین کیٹیگری میں امریکا کی ریپینوسال کی بہترین فٹبالر قرار پائیں،تقریب میں سال کا بہترین گول  کرنے کا ایورڈ ہنگری کے ڈینیئل زسری  نے حاصل کیا۔