Friday, March 29, 2024

لیونل میسی بیلون ڈی آر ایوارڈ لے اڑے

لیونل میسی بیلون ڈی آر ایوارڈ لے اڑے
December 3, 2019
پیرس ( 92 نیوز) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی  اس سال کا بیلون ڈی آر ایوراڈ لے اڑے، میسی کو کلب فٹبال اور نیشنل ٹیم میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ، اسٹار فٹبالر نے ریکارڈ چھٹی بار یہ  ایوارڈ حاصل کیا۔ اسٹار فٹبالر لیونل میسی  نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا  ، ارجنٹائن فٹبالر نے  ریکارڈ چھٹی بار بیلون ڈی آر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پیرس میں بیلون ڈی آر ایوارڈ  کی 64 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں  دنیائے فٹبال کےمشہور ستاروں نے شرکت کی ،   اس سال کا بیلون ڈی آر کا ایوراڈ  ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر  لیونل میسی  کے نام رہا۔ اسٹار فٹبالر نے نیدر لینڈز کے ورجیل وین ڈجک اور پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے  ایوراڈ حاصل کیا۔ بیلون ڈور کی فہرست میں  ورجیل وین ڈجک دوسرے اور کرسچیانو رونالڈو  تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین بیلون ڈی آر  کا ایوارڈ  امریکا کی میگن ریپینو کے نام رہا  ، امریکی کھلاڑی  لگا تار دوسرے  سال ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ [caption id="attachment_254684" align="alignnone" width="500"] لیونل میسی بیلون ڈی آر ایوارڈ لے اڑے ‏[/caption] پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو پانچ بار بیلون ڈی آر  کا ایوراڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔