Friday, April 26, 2024

لیونل میسی اور ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کی 21 سالہ رفاقت ختم

لیونل میسی اور ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کی 21 سالہ رفاقت ختم
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) لیونل میسی اور ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کی 21 سالہ رفاقت ختم ہو گئی۔

کلب انتظامیہ  نے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی تصدیق کر دی اور کہا مالی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے میسی کے ساتھ مزید معاہدہ  نہیں کر سکتے۔

میسی بارسلونا سے سالانہ 13 ارب، 61 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے تھے۔ لیونل میسی نے بارسلونا کی جانب سے 778 میچ کھیلے اور

672گول کیے۔ 34 برس کے لیونل میسی 13 سال کی عمر سے بارسلونا سے منسلک ہیں۔