Friday, May 10, 2024

لیورپول کو اینفیلڈ گراؤنڈ پر ایورٹن کے ہاتھوں 22 سال بعد شکست

لیورپول کو اینفیلڈ گراؤنڈ پر ایورٹن کے ہاتھوں 22 سال بعد شکست
February 21, 2021

لندن (92 نیوز) لیورپول کو اینفیلڈ گراؤنڈ پر ایورٹن کے ہاتھوں 22 سال بعد شکست ہو گئی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن نے لیور پول کو دو صفر سے ہرایا۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں۔ ٹیمیں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کے لیے سر توڑ کوششیں میں مصروف ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن  لیور پول کو ایورٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایورٹن کی ٹیم لیور پول پر مکمل طور پر حاوی رہی اور آغاز میں ہی گول داغ کر  برتری حاصل کر لی۔

لیور پول کی ٹیم میچ میں واپسی کرنے میں ناکام رہی اور ایورٹن کی جانب سے 83 ویں منٹ میں سگورڈسن نے گول کر کے ٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلائی۔ لیور پول کو اینفیلڈ گراؤنڈ پر ایورٹن کے ہاتھوں 22 سال بعد شکست کا سامنا ہوا۔

جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ اور فرینکفرٹ کی ٹیمیں مد مقابل  ہوئیں ۔ فرینکفرٹ نے بائرن میونخ کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، ایک سے میچ اپنے نام کیا۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریال میڈرڈ نے والا ڈولڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔