Wednesday, May 8, 2024

لیورپول نے یوئیفا فٹبال چیمپین لیگ جیت لی

لیورپول نے یوئیفا فٹبال چیمپین لیگ جیت لی
June 2, 2019
 میڈرڈ (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم لیورپول نے ٹوٹہنم ہاٹسپور کو چیمپئنز لیگ کے فائنل میں دو صفر سےشکست دے کر ٹائٹل ریکارڈ چھٹی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔ اسپین کے شہرمیڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل میں لیور پول نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ابتدائی چند سیکنڈز کے اندرپلنٹی اسٹورک حاصل کر لیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد صلاح نے پہلا گول داغ دیا۔ لیورپول کی برتری کو ختم کرنے اور کھیل میں واپسی کے لئے ٹوٹنہم نے  تابڑ توڑ حملے کئے مگر لیور پول کی دفاعی لائن انتہائی مضبوط ثابت ہوئی جس میں ان کے ڈیفنڈر وین ڈائک کا کھیل قابل ستائش تھا۔ کھیل کے آخری چند منٹوں میں لیور پول نے دوسرا اور آخری گول داغ کر ٹوٹنم کے ٹائٹل جیتنے کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔ لیور پول کی جانب سے فیصلہ کن گول اوریگی نے کیا۔ ریفری کی جانب سے کھیل کے اختتام کی سیٹی بجتے ہی لیورپول کا تمام ڈگ آؤٹ میدان میں آ گیا اور میڈرڈ کا فٹ بال اسٹیڈیم سرخ جھنڈوں سے بھر گیا جبکہ یورپ بھرمیں لیورپول کےمداحوں نےجشن منایا۔