Thursday, May 9, 2024

لیورپول نے آسٹن ولا کو، ،ساؤتھمپٹن نےمانچسٹر سٹی کو اپ سیٹ کردیا

لیورپول نے آسٹن ولا کو، ،ساؤتھمپٹن نےمانچسٹر سٹی کو اپ سیٹ کردیا
July 6, 2020

لندن ( 92 نیوز)انگلش پریمیئر لیگ اور لالیگا میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں جہاں  پریمیئر لیگ میں لیورپول نے آسٹن ولا کو شکست دے دی جبکہ ساؤتھمپٹن نےمانچسٹر سٹی کو اپ سیٹ کردیا۔

کورونا کی وبا میں بھی برطانیہ اور اسپین میں فٹبال کے میچز کا انعقاد شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے ۔،پریمیئر لیگ میں لیور پول اور ساؤتھمپٹن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔

پہلے  میچ میں لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں  لیور پول کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کو دو صفر سے شکست دی ۔

دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی  کا مقابلہ ساؤتھمپٹن سے ہوا، ساؤتھمپٹن نے شاندار کھیل کے بعد مانچسٹر سٹی کو ایک صفر سے اپ سیٹ کردیا۔

دوسری جانب ریال میڈرڈ نے اہم میچ میں اتھلیٹک بلباؤ کو ایک صفر سے سے شکت دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم بنا لی۔

ریال میڈرڈ اسپینش فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔