Friday, April 19, 2024

لیور پول نے چیلسی کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی

لیور پول نے چیلسی کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی
July 23, 2020

لندن ( 92 نیوز) پریمیئر لیگ میں بڑا مقابلہ لیور پول کے نام، پریمیئر لیگ کی چیمپئن لیور پول نے چیلسی کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

پریمیئر لیگ میں چیمپئن بننے کے بعد بھی لیور پول کی کامیابیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، لیور پول نے  چیلسی کوتین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ۔

پریمیئر لیگ میں دو بڑی ٹیمیں  لیور پول اور چیلسی کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، لیور پول کی ٹیم  نے پہلے ہاف میں ہی حریف ٹیم پر گرفت  مضبوط رکھتے ہوئے تین گول اسکور کیے جبکہ چیلسی کی ٹیم ایک گول اسکور کر سکی۔

دوسرے ہاف میں  چیلسی کی ٹیم نے دو  گول اسکور کر تے  ہوئے  میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن  لیور پول کی ٹیم نے مزید  دو گول داغ کر تین کے مقابلے میں پانچ گول سے میچ اپنے نام کیا۔

پوائنٹس کی بنیاد پر پہلے ہی ٹائٹل اپنےنام کرنے والی لیور پول کی ٹیم  نے میچ کے اختتام پر ٹرافی بھی وصول کی، لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل 96 پوائنٹس کے ساتھ  سر فہرست ہے۔