Thursday, April 25, 2024

لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست کا مزہ چکھا دیا

لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست کا مزہ چکھا دیا
January 20, 2020
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ اور اٹالین فٹبال لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، پریمیئر لیگ میں لیور پول  نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو  صفر سے شکست دی ، اسٹار فٹبالر محمد صلاح اور ورجل وین ڈجک   نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔ اٹالین فٹبال لیگ میں یووینٹس نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بدولت پارما کو دو، ایک سے شکست دے دی۔ انگلش پریمیئر لیگ اور اٹالین فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری  ، لیور پول اور یووینٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔پریمیئر لیگ میں لیور پول  کی کامیابیوں کا سلسلہ  جاری ہےجس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ لیور پول کی جانب سے ورجل ون ڈجک  نے 14ویں منٹ میں شاندار گول کر ٹیم کو برتری دلا دی ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے ہاف میں کوئی  گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی اور میچ کے اضافی منٹس میں محمد صلاح نے گول داغ کر  لیور پول کو دو،صفر سے کامیابی دلائی۔ ادھر اٹالین سپر لیگ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ کی شاندار  پرفارمنس  کی بدولت یووینٹس نے پارما کو دو،ایک سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول  کرسٹیانو رونالڈ نے اسکور کیے۔