Saturday, April 20, 2024

لیور پول نے بارسلونا کو شکست دیدی

لیور پول نے بارسلونا کو شکست دیدی
May 8, 2019
لندن ( 92 نیوز) چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں  لیور پول نے بارسلونا کو چار صفر سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، لیور پول  کی جانب سے اوریگی اور جارجینیو نے دو دو گول اسکور کیے۔ چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کی سیکنڈ لیگ میں  انگلش کلب لیورپول میگا ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، لیورپول نے میسی کے کلب بارسلونا کو چار صفر سے ہرا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ این فیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور ساتویں منٹ میں اوریگی نے گول کر کے برتری حاصل کر لی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ میچ کا دوسرا ہاف بھی لیورپول کے نام رہا، جارجینیو نے 54 ویں اور 56 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے بارسلونا کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ میچ کے 79 ویں منٹ میں اوریگی نے چوتھا گول کر کے میچ لیورپول کے نام کر دیا۔ سیمی فائنل کی فرسٹ لیگ  میں بارسلونا نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرا سیمی فائنل آج ٹوٹنہم اور اے جیکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔