Friday, April 19, 2024

لیور پول اور بارسلونا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

لیور پول اور بارسلونا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
September 15, 2019
لندن ( 92 نیوز)پریمئیر لیگ اور بارسلونا میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، پریمئیر لیگ  میں لیور پول نے نیوکاسل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے سادیو مانے نے دو گول اسکور کیے، لالیگا میں بارسلونانے ویلنشیاکو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ پریمئیر لیگ اور لالیگا میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ۔ لیور پول کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،  لیور پول نے نیو کاسل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ جیٹرو ولیمز  میچ میں آغاز میں گیند کو جال میں پھینک کر نیوکاسل کو برتری دلا دی،28ویں منٹ میں لیور پول نے کم بیک کیا اور سادیو مانے  نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا، 40ویں منٹ میں سادیو مانے نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔

قائد اعظم ٹرافی میں پہلی بار متبادل کھلاڑی کے قانون کا استعمال

72ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گول کر کے لیور پول کو تین ،ایک سے کامیابی سے ہمکنار کروایا ، پریمئیر لیگ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں چیلسی نے ولفز کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، لالیگامیں بارسلونا نے ویلنشیاکو پانچ ،دو سے مات دی۔