Tuesday, April 16, 2024

لیوئس ہمیلٹن چھٹی بار فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن بن گئے

لیوئس ہمیلٹن چھٹی بار فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن بن گئے
November 4, 2019
ٹیکساس  ( 92 نیوز) برطانوی ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن  نے چھٹی بار فارمولا ون ورلڈ  چیمپئن شپ  اپنے نام کر لی ، برطانوی ڈرائیور سب سے زیادہ فارمولا ون  ریس کے عالمی چیمپئن بننے والے دوسرے ڈرائیور بن گئے ہیں ، سب سے  زیادہ سات بار فارمولا ون کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز جرمنی کے  سابق ڈرائیور   مائیکل شو ماکر  کے پاس ہے۔ برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن سب سے زیادہ فارمولا ون ورلڈ چیمپئن  شپ جیتنے والے دوسرے ڈرائیور بن گئے ، برطانوی ڈرائیور نے چھٹی بار  فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ  کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فارمولا ون ریس میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیورز ان ایکشن ہوئے ، آگے نکلنے کا جنون، جیت کے جذبے اور اسپیڈ کے ساتھ کنٹرول کے شاندار مظاہرے نے شائقین کو حیران کر دیا۔ یو ایس گراں پری ریس فن لینڈ کے ویلٹیری بوٹس نے اپنے نام کی لیکن مجموعی برتری کی بنیاد پر لیوئس ہمیلٹن نے اپنے کیر ئیر کی چھٹی ریس اپنے نام کی۔ سب سے  زیادہ سات بار  فارمولا ون ریس جیتنے کا اعزاز جرمنی کے سابق ڈارئیور شو ماکر کے پاس ہے۔