Monday, September 16, 2024

لیوئس ہملٹن نے ہنگری گرینڈ پری ریس جیت لی

لیوئس ہملٹن نے ہنگری گرینڈ پری ریس جیت لی
July 30, 2018
ہنگری ( 92 نیوز) فارمولا ون چیمپئن لیوئس ہملٹن  کی دھوم برقرار ہے ، برطانیہ کے اسٹار ڈرائیور  نے ہنگری گرینڈ پری ریس جیت لی،اسٹار ڈرائیور نے جرمن کے سیبسٹین کو زیر کیا۔ فارمولا  کار ریس ہنگری گراں پری  کے سنسنی خیز مقابلے میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے ڈرائیورزخطرناک ٹریک پر   کمال مہارت دکھائی ۔ شرکا حریفوں  کو دھول چٹانے کے لیے  سر تورڑ کوشش کرتے رہے ۔ برٹش ڈرائیور  لیوئس ہملٹن سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے   ہنگری فارمولا ون کے فاتح قرار پائے ،  اسٹار ڈرائیور نےرفتار کے ساتھ ساتھ کنٹرول کا ایسا مظاہرہ کیا کہ شائقین دنگ رہ گئے ۔ لیوئس ہملٹن نے چھٹی بار ہنگری گراں پری ریس میں  کامیابی حاصل کی ۔جرمن کے سبیسٹن ویٹل 17.2سیکنڈ کے فرق کیساتھ  دوسرے نمبر پر رہے۔