Sunday, September 8, 2024

لیوئس ہملٹن نے اسٹائرین گراں پری ریس جیت لی

لیوئس ہملٹن نے اسٹائرین گراں پری ریس جیت لی
July 13, 2020

آسٹریا ( 92 نیوز) چھ بار فارمولا ون کے فاتح برطانوی ڈرائیور لیوئس ہملٹن  نے اسٹائرین گراں پری ریس اپنے نام کرلی، لیوئس ہملٹن نے فارمولا ون ریس  کے مقابلوں میں 85ویں کامیابی حاصل کی۔

برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لیوئس ہملٹن  کی سال کی پہلی کامیابی، برطانوی ڈرائیور نے اسٹائرین گران پری ریس کا  ٹائٹل اپنے  نام کر لیا۔

آسٹریا  میں فارمولا ون ریس میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیورز ان ایکشن ہوئے، آگے نکلنے کا جنون، جیت کے جذبے اور اسپیڈ کے ساتھ کنٹرول کے شاندار مظاہرے نے شائقین کو حیران کر دیا۔

ریس کے دوران گاڑیوں کے آپس میں ٹکڑانے  سے ایونٹ دلچسپ ہوگیا، برطانوی ڈرائیور لیوئس ہملٹن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔ ریس  کے آغاز سے قبل  ڈرائیورز نے گھٹنے ٹیک کر نسلی تعصب  کیخلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔