Monday, September 16, 2024

لینڈسلائیڈنگ کے باعث سنکیانگ میں پھنسے اٹھائیس پاکستانیوں کی وطن واپسی

لینڈسلائیڈنگ کے باعث سنکیانگ میں پھنسے اٹھائیس پاکستانیوں کی وطن واپسی
April 16, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سیاحت اور تجارت کی غرض سے چین جانے والے 45 میں سے 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ 7مزید پاکستانی اب بھی چین میں موجود ہیں۔ وطن واپسی پر تمام افراد تشکر اور خوشی سے سرشار ہو گئے۔ دو ہفتے قبل چین جانے والے 45 پاکستانی چینی صوبے سنکیانگ سے وطن لوٹتے ہوئے لینڈسلائیڈنگ کے باعث تاشغورگان نامی علاقے میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 9 افراد دو روز قبل وطن واپس بھیجے گئے اور دونوں ملکوں کی حکومتوں کی کوشش سے 28 مزید پاکستانی آج وطن واپس آگئے ہیں۔ واپس آنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ 7 مزید پاکستانی اب بھی چین میں موجود ہیں، جن میں ایک خاتون اور ایک بچی میں شامل ہے تاہم انہیں بھی چین سے اگلی ممکنہ پرواز سے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ اپنی زمیں پر پہنچنے کے بعد یہ پاکستانی خوشی سے نہال نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا دیس اپنا ہی ہوتا ہے، چاہے جیسا بھی ہو۔