Friday, April 26, 2024

 لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شمالی علاقہ جات کا زمینی رابطہ منقطع

 لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شمالی علاقہ جات کا زمینی رابطہ منقطع
October 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ہولناک زلزلے کے باعث شمالی علاقہ جات میں لینڈسلائیڈنگ سے متعددعلاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے ،زلزلے کے وقت خصوصی مناظرکیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلئے۔ تفصیلات کےمطابق            تباہ کن زلزلے سے جہاں پرکئی قیمتی جانوں کے چراغ گل ہوئے ہیں وہیں پر شمالی علاقہ جات میں لینڈسلائیڈنگ سے متعددعلاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہونے سے امدادای کارروائیوں میں مشکلات کابھی سامنا ہے،زلزلے سے نانگا پربت گلیشیئر پھٹنے سے شدیدلینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے، زلزلے کے بعد کئی مقامات پر آفٹرشاکس سے پہاڑوں سے پتھروں کے سرکنے کاعمل جاری ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے مختلف مقامات پر بند ہو گئی ،پہاڑوں سے پتھروں کے سرکنے  سے گلگت اسکردو روڈ بلاک ہو گیاجبکہ  بلتستان ڈویژن کازمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔