Sunday, September 8, 2024

لینووو 10 گھنٹے بیٹری لائف والا پتلا اور ہلکاترین لیپ ٹاپ مارکیٹ میں لے آئی

لینووو 10 گھنٹے بیٹری لائف والا پتلا اور ہلکاترین لیپ ٹاپ مارکیٹ میں لے آئی
January 12, 2016
لاس ویگاس (ویب ڈیسک) گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی معروف چینی کمپنی لینووو نے دنیا کا سب سے پتلا اور ہلکا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ لاس ویگاس میں ہونے والی سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے سلسلے میں لینووو نے یوگا 900 ایس نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس کی موٹائی محض آدھا انچ ہے جبکہ وزن ایک کلو گرام سے کچھ کم ہے اور کمپنی نے اسے دنیا کا سب سے پتلا کنورٹ ایبل لیپ ٹاپ قرار دیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ گذشتہ ماڈل کے مقابلے میں زیادہ پتلا اور ہلکا ہے جس میں انٹیل کے کور ایم پروسیسر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری لائف ساڑھے دس گھنٹے بتائی گئی ہے جبکہ اس میں ایکٹو پین سپورٹ بھی رکھی گئی ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو رواں سال مارچ میں 1099 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔