Friday, May 17, 2024

لینوو نے لانگ ٹائم بیٹری کے حامل دو نئے فون متعارف کرا دیے

لینوو نے لانگ ٹائم بیٹری کے حامل دو نئے فون متعارف کرا دیے
December 16, 2015
لاہور (92نیوز) لینوو نے اپنے نئے سمارٹ فون وائب کے دو ماڈلز متعارف کرا دیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لمبی بیٹری کے حامل فونز صارفین کو ان کے پیسے کا بہترین نعم البدل دینگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں لینوو موبائلز کے نئے سمارٹ فون وائب کے دو ماڈلزکی لانچنگ ہوئی۔ تقریب میں لینوو کے مڈل ایسٹ کےلئے سیلز ڈائریکٹر اور پاکستان میں ڈسٹری بیوٹرز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر موبائل کے ماڈلز سمیت کمپنی کی دیگر مصنوعات بھی ڈسپلے پر رکھی گئی تھیں۔ کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پراڈکٹ لانچ کرنے کا مقصد صارفین کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنا ہے۔ وائب سمارٹ فونز اپنی لمبی بیٹری ٹائمنگ کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرینگے۔ لانچنگ ایونٹ میں معروف گلوکار عارف لوہار نے بھی شاندار پرفارمنس دیکر شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ کمپنی حکام کے مطابق ان کی کمپنی کمپیوٹرز کے بعد اب موبائل فونز میں بھی دنیا کی بہترین کمپنی کا اعزاز حاصل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اسی مقصد کےلئے اپنے صارفین کو معیاری اشیاءارزاں نرخوں پر فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔