Thursday, April 25, 2024

لین سیٹ جریدہ  بھی کشمیریں پر مظالم کیخلاف چیخ اٹھا

لین سیٹ جریدہ  بھی کشمیریں پر مظالم کیخلاف چیخ اٹھا
August 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا کا معتبر ترین میڈیکل جریدہ لین سیٹ بھی کشمیریوں پر بھارتی  مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چیخ اٹھا۔ دنیا کامعتبر ترین میڈیکل جریدہ لین سٹ بھی کشمیرمیں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چیخ اٹھا، معتبر میڈیکل جریدے نے کشمیر کی حالت زار پر اداریہ لکھا ہے جس میں کشمیر میں بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ لین سٹ  لکھتا ہے کہ کشمیر کے مستقبل پر خوف اور غیر یقینی کے بادل چھا چکے ہیں۔کشمیر کی آدھی آبادی ذہنی مریض بن چکی ہے۔ اداریہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ڈپریشن،ذہنی دباؤ غیر معمولی حد تک پہنچ چکا ہے۔ہر پانچ میں سے ایک کشمیری کے گھر میں کسی نہ کسی کو شہید کیا جاچکا ہے۔جس کی وجہ سے ذہنی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔ میڈیکل جریدے نے خبردار کیا ہے کہ کشمیریوں کو سب سے پہلے بہتر صحت کی سہولیات دینا ہونگی ورنہ یہ خطہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔