Monday, September 16, 2024

لیموں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

لیموں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے
April 17, 2017
لاہور(ویب ڈیسک) لیموں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں،سبزی منڈیوں میں لیموں دستیاب لیکن عام مارکیٹس میں نایاب ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق ٹماٹر وں اور دیگر سبزیوں کے بعد اب لیموں مہنگے ہو گئے،مارکیٹ میں 80 سے 100روپے کلو بکنے والا لیموں 400 رو پے کلو تک جا پہنچا،گرمیوں میں لیموں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے،شہری لیموں لینے جاتے ہیں مگر قیمت سن کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں چائنہ لیموں نہیں آرہے جس سے لیموں کی قمیتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت لیموں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔