Wednesday, April 24, 2024

لیفٹیننٹ ناصر شہید کیلئے رائل ملٹری کالج ڈنٹرون میں دعائیہ تقریب

لیفٹیننٹ ناصر شہید کیلئے رائل ملٹری کالج ڈنٹرون میں دعائیہ تقریب
November 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) لیفٹیننٹ ناصر شہید کیلئے رائل ملٹری کالج ڈنٹرون میں دعائیہ تقریب ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور آسٹریلوی افواج کی جانب سے یادگار پر پھول چڑھائے گئے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1327240919503032320?s=20 ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ ناصر شہید کو تقریب میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، لیفٹیننٹ ناصر شہید آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج سے فارغ التحصیل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ ناصر 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔