Friday, April 26, 2024

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات
November 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کی منظوری دے دی۔ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نئے تعینات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کمیٹی کو مبارکباد دی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کورکمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیفس آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرکام کرر ہے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری ہوچکا۔ جنرل قمر جاوید باجودہ آرمی چیف برقرار رہیں گے۔ دوسری مدت کیلئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا۔