Friday, April 26, 2024

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمان سنبھال لی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمان سنبھال لی
November 22, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور کور ہیڈکوارٹرز میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کمان سنبھال لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر کے سپرد کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو 6 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا تھا۔