Wednesday, April 24, 2024

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر
October 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر ہو گئے ہیں۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر سمری پر دستخط کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں صدر مملکت ممنون حسین کو وزیر اعظم نواز شریف نے ایڈوائس بھجوائی جس کی روشنی میں صدر مملکت نے ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے ناصر جنجوعہ کی بطور وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ناصر جنجوعہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر ان سے ملاقات بھی کرینگے۔