Friday, April 26, 2024

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو بلوچ رجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے گئے

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو بلوچ رجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے گئے
October 22, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آباد میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو بلوچ رجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے گئے۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ سینٹر آمد پر یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تقریب میں شریک کے دوران بلوچ رجمنٹ کے حاضر، سبکدوش افسروں، جوانوں سے گفتگو کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی آپریشنز، قیام امن میں بلوچ رجمنٹ کا کردار اہم رہا۔