Friday, March 29, 2024

لیفٹیننٹ احسان اللہ کو حبس بیجا میں رکھنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت دفاع سے جواب طلب کر لیا

لیفٹیننٹ احسان اللہ کو حبس بیجا میں رکھنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت دفاع سے جواب طلب کر لیا
June 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حبس بے جا میں رکھے گئے لیفٹیننٹ حافظ احسان اللہ سجاد کی اہلیہ کی طرف سے درخواست پر سماعت کی۔ کرنل (ر) انعام رحیم درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ انٹیلی جنس حکام حافظ احسان اللہ سجاد کو بغیر وجہ بتائے گھر سے اٹھا کر لے گئے۔ وہ ستمبر 2014ءسے زیر حراست ہیں، ان کی حراست کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ نیول حکام کی جانب سے سٹینڈنگ کونسل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ابھی عدالتی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے سماعت 24 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کا کوئی ذمہ دار افسر عدالت میں پیش ہوکر جواب دے۔