Friday, March 29, 2024

لیسکوکی حدود میں انڈسٹریزکی بجلی افطارسےسحرتک بندرہےگی

لیسکوکی حدود میں انڈسٹریزکی بجلی افطارسےسحرتک بندرہےگی
June 22, 2015
لاہور(92نیوز)حکومت دعوؤں کےباوجود دو برسوں میں لوڈشیڈنگ  توختم کر نہ سکی لیکن  بجلی کی اونچ نیچ کا شیڈول جاری کرکے اپنی جان بچانے کی کوشش کرتی رہی ہے، اب بھی اُس نے ایسا ہی کیا اور سحرو افطار میں صنعتوں کی بجلی بند کرنے کا منصوبہ دے دیا جسے صنعت کاروں نے مستردکردیا ہے۔ تفصیلات  کے مطابق وزارت بجلی وپانی نےفیصلہ کیا ہے کہ صنعتوں کو اب نو سے دس گھنٹےبجلی نہیں ملے گی۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لیسکوکی حدود میں انڈسٹریز کی بجلی افطارسے سحرتک بند رہے گی جبکہ گیپکو، فیسکو اور میپکو میں چار گھنٹے صبح اور پانچ گھنٹے شام بجلی نہیں ملے گی۔ وزارت بجلی و پانی کے حکام کا کہنا ہے کہ صنعتوں سے بچنے والی بجلی گھریلو صارفین کو دی جائے گی،دوسری طرف صنعتکاروں نے شدید غصے کا اظہارکرتے ہوئے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا اورکہا ہے کہ ایسے شیڈول سے جہاں ہزاروں مزدوربے روزگارہوں گے وہیں اس سے برآمدی آرڈرز کو پوراکرنابھی مشکل ہوگا، حکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔